Home سیاست بانی پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا،عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا،عمر ایوب

Share
Share

سرگودھا :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر 9 مئی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں بانی پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن رہنماوٴں کے فوجی ٹرائل ہو رہے ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اختر مینگل سے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، بلوچستان آگ میں جل رہا ہے کسی کو فکر نہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بجلی سستی کرنے کا اعلان کر کے اگلے دن ہی بجلی مہنگی کر دی گئی، فارم 47 کی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے نے کہا کہ اگر 9 مئی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، اپوزیشن جماعت ملک اور جمہوریت کی بقاء کی جدوجہد کر رہی ہے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ چینی اور گندم اسکینڈل میں محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں، گندم اسکینڈل کی انکوائری ایف آئی اے کر رہی ہے جو وزیرِ داخلہ کے ماتحت ہے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...