Home سیاست آئینی ترمیم کی منظوری میں زور زبردستی نہیں ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

آئینی ترمیم کی منظوری میں زور زبردستی نہیں ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب تک اتفاق نہیں ہوتا کوئی بھی اہم ترمیم لانا اور اس کی منظوری بہت مشکل کام ہے، اس معاملے میں زور زبردستی نہیں ہونی چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ جب تک کوئی اتفاق نہیں ہوتا اس طرح کی ترامیم لانا مشکل ہوتا ہے، اگر کوئی اس طرح کی ترمیم منظور کروانے میں کامیاب ہوا تو وہ ذوالفقار علی بھٹو تھے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین لائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی شہری اس بات سے انکار نہیں سکتا کوئی ادارہ اپنا کام نہیں کر رہا جو اس کو کرنا چاہیے، آج سب کو نظر آرہا ہے ذوالفقار علی بھٹو کی تیسری نسل کو انصاف کیلیے انتظار کرنا پڑا، ایسے میں عام آدمی کو کیا انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد اور منصفانہ صحافت ضروری ہے، میڈیا میں جتنا وقت غلط خبر کو دیا جائے اتنا ہی صفائی کیلیے دیا جانا بھی ضروری ہے۔

بلاول نے کہا کہ اس وقت قومی سلامتی کو خطرہ ہے مگر یہ پہلی بار ہے کہ اس معاملے پر بھی سیاست کی جارہی ہے جس کا آغاز پرسوں سے ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سیا سی جماعت پارلیمنٹ میں موجود ہے اور سب کی نمائندگی کمیٹی میں موجود ہے، آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے کچھ بھی زور زبردستی نہیں ہونا چاہیے۔

Share
Related Articles

فیصل جاوید نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

پشاور: تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے...

حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فوری کمی کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے...

تحریک کا اہم اجلاس آج طلب، منظوری کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا

پشاور:اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر احتجاجی کیمپ کے حوالے سے پی ٹی...

چین کی پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع

اسلام آباد:چین کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر...