Home سیاست سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی

سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی

Share
Share

اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس شروع ہوا جس میں سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی یادگاری قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق 7 ستمبر 1974 کا دن صرف پاکستان نہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تاریخی تھا، اس دن مسلمانوں کی ایک طویل جدو جہد کامیاب ہوئی۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ سینیٹ حکومت کو تجویز کرتا ہے کہ اس دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے دن قومی تعطیل دی جائے۔

بعدازاں سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا، یاد رہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ایوان بالا کا اجلاس آج دن ساڑھے 12 بجے طلب کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...