Home سیاست اگر قانون کا ڈرافٹ نہیں ہے تو اتفاق رائے کس چیز پر پیدا کرنا ہے،بیرسٹر گوہر

اگر قانون کا ڈرافٹ نہیں ہے تو اتفاق رائے کس چیز پر پیدا کرنا ہے،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی مسودہ نہیں دیا گیا جو مسودہ لیک ہوا ہے اس کے ساتھ کوئی بھی اتفاق نہیں کرسکتاہے۔ یہ ججز کو ان کو مرضی کے بغیر ٹرانسفر کریں گے۔ اگر قانون کا ڈرافٹ نہیں ہے تو اتفاق رائے کس چیز پر پیدا کرنا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہمیں مسودہ ہی نہیں دیا گیا صرف کچھ معلومات دی گئی ہیں۔ جب مسودہ ہی نہیں ملا تو اتفاق کس چیز پر پیدا کرنا ہے۔ ہمارا پہلا مطالبہ تھا کہ مسودہ ہمیں دیا جائے ہم اسے دیکھیں گے۔

بیرسٹر گوہرنے مزید کہا کہ جو مسودہ لیک ہوا ہے اس کے ساتھ کوئی بھی اتفاق نہیں کرسکتاہے۔ یہ ججز کو ان کو مرضی کے بغیر ٹرانسفر کریں گے۔ اس کا مطلب جب مرضی جج کو ٹرانفسر کردیا جائے گا اور اگر کوئی جج نہیں جاتا تو اس سے استعفی لیا جائے گا۔عدلیہ پر قدغن لگ جائے گی۔ جس طرح نیا کورٹ بن رہا ہے اس طرح تو یہ سپریم کورٹ سے سارے اختیارات لے لیں گے۔ہمارا یہی سوال تھا کہ اگر آپ آئینی ترامیم کرنا چاہتے ہیں تو تمام جماعتوں سے مشاورت کریں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے سارے اختیارات لیے جا رہے ہیں۔ متوازی عدالتیں کیسے چلیں گی۔ آئینی ترامیم کے معاملے پر سب جماعتوں کو آن بورڈ لیا جاتا ہے۔ اگر قانون کا ڈرافٹ نہیں ہے تو اتفاق رائے کس چیز پر پیدا کرنا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...