Home Uncategorized عامر خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا

عامر خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، اداکار نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا۔

ایک تازہ گفتگو میں اداکار نے مداحوں کو خوشی کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے نئے فلمی پروجیکٹ کا نام ’ستارے زمین پر‘ ہوگا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم کا نام ‘ستارے زمین پر ‘ہے اور یہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘تارے زمین پر ‘ کی تھیم سے ملتی جلتی ہوگی۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ’تارے زمین پر‘ ایک جذباتی فلم تھی لیکن یہ نئی فلم آپ کو ہنسائے گی، یہ فلم آپ کو تفریح فراہم کرے گی۔

مسٹر پرفکیٹ نے بتایا کہ ’تارے زمین پر‘ انہوں نے ایک بچے کی زندگی بدلنے میں مدد کی تھی لیکن ’ستارے زمین پر‘ میں اس سے الٹ ہوگا، 9 لڑکے جن کے اپنے مسائل ہیں وہ اداکار کی مدد کریں گے۔

2007 میں عامر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘تارے زمین پر’ میں درشیل سفاری نے بچے ایشان اوستھی کا کردار ادا کیا تھا جو کہ ڈسلیکسیا کا شکار تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...