Home کھیل بابراعظم سے اڑھائی سال بعد ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی

بابراعظم سے اڑھائی سال بعد ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی

Share
Share

لاہور: قومی کپتان بابر اعظم سے ڈھائی سال بعد ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ ان کی جگہ اب بھارتی اوپنر شبمن گل نمبر ون پر براجمان ہو گئے ہیں۔

شبمن گل کے 830 رینکنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ بابر اعظم 824 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم لگ بھگ ڈھائی برس نمبر ون کی پوزیشن پر رہے، اب ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کے فخر زمان ہفتہ وار رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران 7 درجے ترقی کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آ گئے۔

دوسری جانب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی سٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھی اپنی نمبر ون پوزیشن کھو بیٹھے، وہ پورا ایک ہفتہ اس پوزیشن پر رہے۔

اب بھارت کے محمد سراج 709 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے کیشوو مہاراج 694 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 662 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے کلدیپ یادیو 661 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 658 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...