Home سیاست اختر مینگل نے آئینی ترمیم کی حمایت پرلاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا

اختر مینگل نے آئینی ترمیم کی حمایت پرلاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا

Share
Share

اسلام آباد: حکومتی اتحاد کی جانب سے کی جانے والی آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کر گئے ہیں اور پارٹی سربراہ اختر مینگل نے اپنے دو ووٹ کے بدلے لاپتا افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ رکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے لیے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اختر مینگل نے سابق چیئرمین سینیٹ سے مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا جبکہ صادق سنجرانی نے اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے رابطے کے دوران اختر مینگل نے صادق سنجرانی سے سینیت میں دو ووٹ کے بدلے لاپتا افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کر دیا، جس پر صادق سنجرانی نے ان کے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...