لاہور: قومی اسمبلی میں ن لیگ کی نشستوں میں ایک اور اضافہ ہوگیا۔
الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشست پر ن لیگ کی رابیعہ نسیم فاروقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ن لیگ قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ خواتین کی مخصوص نشستیں رکھنے والی پارٹی بن گئی۔
نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 224 اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت جاری کیا گیا۔