Home سیاست پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کامران بنگش بھی گرفتار

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کامران بنگش بھی گرفتار

Share
Share

پشاور: تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کامران بنگش کو بھی گرفتار کر لیا گیا، نامعلوم مقام پر منتقل،پولیس نے کامران بنگش کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو چمکنی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کامران بنگش کو ابتدائی طور پر تھانہ چمکنی اور بعد میں دوبارہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اور اب کوئی پتہ نہیں انھیں کہاں پہنچایا گیا ہے.

کامران بنگش کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں تاہم وہ مختلف کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔

خیال رہے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں کو 9 کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا جن میں سے زیادہ تر کو پریس کانفرنس کرنے اور پارٹی چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا.

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...