Home سیاست وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بجٹ پر تحفظات دور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل

وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بجٹ پر تحفظات دور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل

Share
Share

اسلام آباد: بجٹ پر تحفظات کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نے تمام تحفظات دور کرنے یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔

 

بلاول بھٹو نے بجٹ پر اپنی پارٹی کے تحفظات وزیر اعظم کو پیش کیے۔ ملاقات کے بعد شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو بجٹ کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہ لینے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھا اور اعتماد میں نہ لینے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

بلاول بھٹو نے وزیر اعظم سے کہا کہ ’پیپلزپارٹی نے ایک معاہدے کے تحت حکومت کی حمایت کی مگر حکومت اُس معاہدے پر عمل نہیں کررہی‘۔ اس کے علاوہ پی پی چیئرمین نے پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بھی شکوہ کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب میں پیپلزپارٹی کو محدود کررہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کے بیشتر نکات سے اتفاق کیا اور معاملات کے حل کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ پیپلزپارٹی اور حکومت کی کمیٹیاں کل ملاقات کرکے وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی روشنی میں معاملات کو آگے بڑھائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے مثبت اعشاریے آ رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی کاروباری طبقے کی طرف سے بجٹ کی توثیق ہے، ملکی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد کیلیے فون کر کے انہیں بجٹ سے متعلق تحفظات پر بات چیت کیلیے مدعو کیا تھا۔

Share
Related Articles

شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار...

تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے...

کے پی میں نگران دور میں بھرتی 16 ہزارسے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت نے نگراں دور میں مختلف سرکاری محکموں...

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا,بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26...