Home سیاست نگران وزیر اعظم سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

نگران وزیر اعظم سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون نے ملاقات کی، کینیڈا پاکستان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پربات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان میں کینیڈا کے ترقیاتی پروگرام سمیت 2022ء کے سیلاب کے بعد امداد، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی، پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری باالخصوص ریکوڈک پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، وزیر اعظم نے معیشت کے استحکام، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے متعلق آگاہ کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا، کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈا کے افغان ری لوکیشن پروگرام کے لیے دی جانے والی حمایت کو سراہا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...