Home کھیل ورلڈکپ ، بنگلادیش کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

ورلڈکپ ، بنگلادیش کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

Share
Share

دھرم شالا: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں بنگلادیش کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں بنگلادیش کے خلاف انگلینڈ کی پہلی وکٹ 115 رنز پر گرگئی، اوپننگ بیٹسمین جونی بیرسٹو 52 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے بنگلا دیشی باوٴلر پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 9 اوورز میں ففٹی مکمل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارت کے دھرم شالا سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

قبل ازیں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے، اس سے قبل انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ بنگلا دیش نے اپنا پہلا میچ جیتا تھا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...