اسلام آباد:قومی اسمبلی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلر حارث روٴف کو ایس ڈی جیز کے لیے خیر سگالی سفیر نامزد کر دیا۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی اور کنوینر ایس ڈی جیز پارلیمانی ٹاسک فورس محترمہ رومینہ خورشید عالم نے پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں ایس ڈی جیز کے گڈ ول ایمبیسڈر مشہور کرکٹر حارث روٴف کا پرتپاک استقبال کیا۔
کنوینر ایس ڈی جیز ٹاسک فورس محترمہ رومینہ خورشید عالم نے ایس ڈی جیزسیکرٹریٹ کی طرف سے حاصل کردہ اہم سنگ میل کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کی پہلی پارلیمنٹ ہے جو ملک کی ترقی کے لیے ایس ڈ ی جیز کی مالک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ نوجوانوں کو ایس ڈی جیز کے اہداف کے حصول کے لیے تربیت دینے پر توجہ دے رہا ہے۔
اس موقع پر ڈبلیو محترمہ شاہدہ رحمانی سیکرٹری ڈبلیو پی سی بھی موجود تھیں۔ انہوں نے ڈبلیو پی سی کی طرف سے شروع کی گئی اور خاص طور پر ملک کی نوجوان نسل کے لیے خواتین دوست قانون سازی پر روشنی ڈالی۔
ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی اور کنوینر، ایس ڈی جیز نیشنل ٹاسک فورس محترمہ رومینہ خورشید عالم نے حارث روٴف کا پارلیمنٹ میں پرتپاک خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایس ڈی جیز کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پارلیمنٹ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور پاکستان کے عوام کے لیے محفوظ مستقبل کو یقینی بنائیں گے۔
بعد ازاں کرکٹر حارث روٴف نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔
قومی اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری اسمبلی سیکرٹریٹ شمعون ہاشمی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ خطے کی پہلی گرین پارلیمنٹ بن گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیٹ میٹرنگ کا رجحان بھی پاکستان کی پارلیمنٹ نے شروع کیا تھا۔