Home سیاست جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، اسپیکر ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کرلئے

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، اسپیکر ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کرلئے

Share
Share

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے نام مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن سے دو، دو ارکان کے نام طلب کیے گئے ہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 4 ارکان جوڈیشل کمیشن کے رکن مقرر ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف نے ججز تقرر کے کمیشن کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر جوڈیشل کمیشن پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی تجویز متفقہ منظور کی، کمیشن میں حزبِ اختلاف کی نمائندگی کے لیے 2 ناموں کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد ہو گا۔

سیاسی کمیٹی کے فیصلے کو توثیق کےلیے کور کمیٹی اور حتمی منظوری کے لیے بانی پی ٹی آئی کو بھیجا جائے گا۔

Share
Related Articles

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے،وزیرخزانہ

لاہور:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے...

وزیر اعظم آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں...

عمران خان کو زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا ممکن نہیں، ریحام خان

کراچی:بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ اور سیاست دان ریحام خان...

میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی،وزیراعظم

ڈی جی خان :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے...