Home Uncategorized جی 20 اجلاس ،بندروں کو بھگانے کے لیے ماہر عملہ تعینات

جی 20 اجلاس ،بندروں کو بھگانے کے لیے ماہر عملہ تعینات

Share
Share

نئی دہلی: بھارت میں جی 20 اجلاس کے موقع پر بندروں کو بھگانے کے لیے ماہر عملہ تعینات کر دیا گیا۔

بھارت میں جی 20 کا غیرمعمولی اجلاس ہورہا ہے جہاں تین کروڑانسانوں کے ساتھ ساتھ بندر بھی بستے ہیں اور انسانی حدود میں گھس آتے ہیں۔

اب انہیں کانفرنس سے دور رکھنے کے لیے خاص تربیت یافتہ ’بندروالا‘ عملہ تعینیات کیا گیا ہے جبکہ خوفناک بندروں کے کٹ آؤٹ اور تصاویر جگہ جگہ لگائی جارہی ہیں۔

اگلے ہفتے منعقد ہونے والی کانفرنس میں بندروں کو بھگانے کے لیے 30 ایسے لوگ بھرتی کئے گئے ہیں جو اپنی آواز، چیخ و پکار اور حرکتوں سے بندروں کو بھگانے کے ماہرہیں۔

علاوہ ازیں آوار مکاک بندروں کے فطری دشمن خونخوار لنگوروں کی ہولناک تصاویر کارڈ بورڈ کی صورت چپکائی گئ ہیں۔ یہ بندر گھروں کے علاوہ باغات اور سبزے والے علاقوں پر دھاوا بول کر اودھم مچاتے رہتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...