Home سیاست اگر آپ نے نواز شریف کو وزیر اعظم بنایا تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائیں گے،شہباز شریف

اگر آپ نے نواز شریف کو وزیر اعظم بنایا تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائیں گے،شہباز شریف

Share
Share

بہاولپور: سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر آپ نے نواز شریف کو وزیر اعظم بنایا تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائیں گے۔

احمد پور شرقیہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 2008 سے پہلے جنوبی پنجاب کا کیا حال ہو گیا تھا؟ نواز شریف نے 2008 سے 2018 تک جنوبی پنجاب کی خدمت کی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آپ جانتے ہیں نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی کتنی خدمت کی تھی، نواز شریف نے ہر جگہ سڑکیں بنائیں، دانش سکول بنائے، یہاں امیروں کے نہیں غریبوں کے بچے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت دیں، سی ٹی سکین بھی مفت کیا، ترقی مل کر دن رات محنت کر کے ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ کے بچوں کو قرضے دیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار اپنے علاقے میں شروع کر سکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش سکول بناؤں گا، جنوبی پنجاب کے سکولوں میں بچیوں کا ایک ہزار روپے وظیفہ وقف کیا، بہاولپور میں پہلی یونیورسٹی نواز شریف نے بنوائی، کیا ضلع مظفر گڑھ میں ہسپتال ہم نے نہیں بنایا؟۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں 2010 کے سیلاب کے دوران میں ہر جگہ موجود تھا، اتنی سردی میں آپ نے جو استقبال کیا میری تھکن اتر گئی ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...