Home سیاست بشری بی بی کی ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت میں توسیع، چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ مقدمات پر سماعت ملتوی

بشری بی بی کی ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت میں توسیع، چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ مقدمات پر سماعت ملتوی

Share
Share

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کی توسیع اور چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں سماعت کے دوران بشری بی بی اپنے وکیل خالد یوسف چوہدری کے ہمراہ عدالت پیش ہوگئیں، عدالت نے حاضری لگائی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہ کیا گیااور پیشی سے متعلق رپورٹ بھی پیش نہ کی جاسکی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پربھی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...