Home سیاست کے پی اسمبلی،سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

کے پی اسمبلی،سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

Share
Share

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد حکومتی رکن اسمبلی عبدالسلام خان نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے شعائر اسلام کا مذاق اڑایا ہے، قران پاک میں تحریف کی اجازت دے کر اسے جائز قرار دیا ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت بھی دے دی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ امت مسلمہ میں بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

دوسری جانب ایوان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی سے متعلق قرارداد اسمبلی میں پیش کی گئی۔

یہ قرارداد جے یو آئی کی رکن ریحانہ اسماعیل نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...