Home سیاست محمود خان، اکرم درانی کا منتخب کردہ نگراں وزیراعلیٰ قبول نہیں ہو گا،پی ٹی آئی

محمود خان، اکرم درانی کا منتخب کردہ نگراں وزیراعلیٰ قبول نہیں ہو گا،پی ٹی آئی

Share
Share

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب کردہ نگراں وزیراعلیٰ کسی صورت قبول نہیں ہو گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ محمود خان وزیراعلیٰ ہے نہ اکرم درانی اپوزیشن لیڈر ہیں، انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا تو عدالت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا نے کس قانون کے تحت محمود خان اور اکرم درانی کو خط لکھا ہے، یہ معاملہ آئینی طریقے کے تحت حل کیا جائے، گورنر اپنے فارمولے نہ بنائیں۔

ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ گورنر غلام علی، محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب نگراں وزیراعلیٰ سیاسی ہی ہو گا، ان کے منتخب کردہ نگراں وزیراعلیٰ سے لیول پلیئنگ فیلڈ کی توقع نہیں ہےْ

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...