Home سیاست مسٹر گنڈاپور پنجاب، سندھ، بلوچستان آئیں مس گنڈاپور بنا کر بھیجیں گے، فیصل واوڈا

مسٹر گنڈاپور پنجاب، سندھ، بلوچستان آئیں مس گنڈاپور بنا کر بھیجیں گے، فیصل واوڈا

Share
Share

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد جلسے کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر گنڈاپور پنجاب، سندھ اور بلوچستان آئیں آپ کو مس گنڈاپور بنا کر بھیجیں گے۔

سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئیں پنجاب، سندھ اور بلوچستان مسٹر گنڈا پور کو مس گنڈا پور بنا کر بھیجیں گے، آپ آئیں اور آپ کو لٹائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ منت ترلے کررہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے، ارشد شریف کیس میں مراد سعید، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کو کیسے پتا تھا یہ ہونے والا ہے، آپ نے اپنی گندی سیاست کے لیے بے گناہ آدمی ارشد شریف کو مروا دیا۔

فیصل واوڈا کے اظہار خیال کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان ایوان میں واپس آگئے اور سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا کہ ان کی کیا حیثیت ہے، یہ کیوں بول رہے ہیں، جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں آپ کو جانتا نہیں آپ کی کیا حیثیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ملک توڑ رہے ہیں، سازش کر رہے ہیں، آپ ہماری ماں بہن کو گالیاں دیں ہم برداشت کریں گے، اس دوران پی ٹی آئی کے سینیٹرز کا فیصل واوڈا کے خلاف احتجاج جاری رہا اور حکومتی سینیٹرز فیصل واڈا کے دفاع میں سامنے آگئے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی صبر کریں ابھی تو آپ کے ساتھ کام شروع ہوا ہے، اداروں اور حکومت کی کمزوری ہے کہ یہ لوگ گالیاں دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

آٹھ فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی، محسن نقوی

لاہور:وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو احتجاج کے...

چیف جسٹس نے عہدہ قبول کرکے مایوس کیا، ہمارے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہیں، حامد خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہ کہ سپریم...

مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی بحالی کے لیے آگے بڑھیں ان کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،فضل الرحمان

لاہور:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت...

کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج...