Home سیاست مبارک ثانی کیس،اسلامی نظریاتی کونسل کا فیصلے کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہار،نظرثانی کا مطالبہ

مبارک ثانی کیس،اسلامی نظریاتی کونسل کا فیصلے کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہار،نظرثانی کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے مبارک ثانی کیس کی نظرثانی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کے ججوں سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کونسل کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا جہاں کہا گیا کہ مبارک ثانی کیس کی کریمنل نظرثانی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے جج 24 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ فیصلے پر پائے جانے والےتحفظات کو دور کیا جائے، فیصلے میں بہت سے پہلو ایسے ہیں جنہیں علما اور کونسل اسلامی احکام کے مطابق درست نہیں سمجھتی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ اس حوالےسے تفصیلی رپورٹ جلد ہی سپریم کورٹ کو ارسال کی جائے گی کیونکہ فیصلے سے پوری قوم اضطراب میں مبتلا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ قانونی موشگافیوں کے بجائے یہ ایمان اور حبِ رسول کا مسئلہ ہے، تمام طبقات کو باہمی مفاہمت سے اس کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور کونسل امید رکھتی ہے کہ معزز عدالت عظمٰی اس فیصلے پر جلد نظرثانی کرے گی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ حکومت، بالخصوص وزیراعظم اس سلسلے میں ہر حوالے سے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...