Home کھیل نیوزی لینڈ نے آخری ون ڈے میچ جیت لیا،پاکستان وائٹ واش نہ کرسکا

نیوزی لینڈ نے آخری ون ڈے میچ جیت لیا،پاکستان وائٹ واش نہ کرسکا

Share
Share

کراچی: پا ک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کےپانچویں اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کو 47 رنز سے شکست دیکر وائٹ واش سے بچ گئی۔

پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے 4 میچ پاکستان جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 46.1 اوورز میں 252 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے افتخار احمد 94 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، آغا سلمان نے 57 رنز بنائے، اوپر فخر زمان نے 33 اور شان مسعود نے 7 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم اپنے 100 ویں میچ کو یادگار نہ بناسکے اور صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

شاداب خان 14، اسامہ میر 20 رنز بناسکے، شاہین آفریدی کھاتہ کھولے بغیر پویلین روانہ ہوئے جبکہ محمد وسیم 6 اور حارث رؤف 1 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ کی طرف سے ہینری شپلے اور رچن رویندرا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 299 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول ینگ 87، ٹام لیتھم 59 اورمارک چپمین 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

شاہین آفریدی نے 3، شاداب خان اور اسامہ میر نے 2، 2 ، محمد وسیم اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ آخری میچ ہے کوشش ہوگی جیت کے ساتھ سیریز کا اختتام کریں، پلئینگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، میچ میں کامیابی سمیٹ کر کلین سوئپ کے ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...