Home سیاست یقیناً امریکی قرارداد پاکستان تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے، عرفان صدیقی

یقیناً امریکی قرارداد پاکستان تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے، عرفان صدیقی

Share
Share

مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی قرارداد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں ہمیں شکایات رہیں ہم امریکا یا ایوان نمائندگان کو قائل نہیں کرسکے۔ ہماری نااہلی، نالائقی یا ہم یہ سمجھتے تھے کہ گھر کے کپڑے گھر میں ہی دھونے چاہئیں۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی قرارداد پی ٹی آئی کی کامیابی ہے۔ پی ٹی آئی نے ایوان نمائندگان کے 386 کے قریب ارکان کو باور کرایا یہ ان کی کامیابی ہے ۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ لیکن کامیابی کیا ہے، اس قرارداد کو پاس کرانے میں ہے، جس نے ملک کےچہرے پرکالک تھوپی گئی ہے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...