Home نیوز پاکستان آپریشن ”عزم استحکام“ ،وفاقی کابینہ نے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی

آپریشن ”عزم استحکام“ ،وفاقی کابینہ نے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آپریشن ”عزم استحکام“ کے لیے فوری 20 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بھی آپریشن کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی تھی۔ انسداد دہشت گردی کے لیے وفاقی کابینہ اپنی مسلح افواج کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

نیشنل ایپکس کمیٹی میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

یادرہے کہ گزشتہ روز، بلوچستان میں دہشت گردی کے ایک سے زائد واقعات میں فوجی جوان اور شہریوں سمیت 50 کے قریب افراد شہید کر دیے گئے تھے۔ موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ کے اضلاع میں دہشت گردی میں کئی بے گناہ شہریوں نے شہادت پائی تھی۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جواب دیتے ہوئے کلیئرنس آپریشنز میں 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...