Home سیاست آئی ٹی یو گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان کو رول ماڈل قرار دیاگیا ہے، شزا فاطمہ

آئی ٹی یو گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان کو رول ماڈل قرار دیاگیا ہے، شزا فاطمہ

Share
Share

 

اسلام آباد: وزیرمملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستان دنیا میں رول ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے اور آئی ٹی یو گلوبل سائبر سیکیورٹی میں پاکستان کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ آئی ٹی یو گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس 2024 میں پاکستان کو رول ماڈل قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی رینکنگ میں عالمی سطح پر پاکستان کی درجہ بندی 79 پر تھی تاہم آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور سائبرسکیورٹی کے حوالے سے پاکستان دنیا میں ایک رول ماڈل کےطور پر سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ اداروں نے سائبرسیکیورٹی کے حوال ےسے زبردست کردار ادا کیا ہے، فخرہے کہ ہمارے سائبر سیکیورٹی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ سائبرسیکیورٹی کے حوالے سے ہم نے ورکشاپس کا اہتمام کیا ہے، دنیا میں اس وقت سائبر سیکیورٹی کا شعبہ روزگار کی فراہمی کے حوالے سےسرفہرست ہے اور سائبرسیکیورٹی میں روزگارکےمواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ آئی ٹی یو گلوبل سائبر سیکیورٹی میں پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...