Home نیوز پاکستان پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچا لی

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچا لی

Share
Share

کراچی: پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی کی ہنگامی کال موصول ہوئی، کشتی میں فنی خرابی کے باعث انجن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق کشتی میں 9 بھارتی شہری گزشتہ 24 گھنٹوں سے بے یارو مددگارسمندر میں پھنسے تھے، اطلاع ملنے پر پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کشتی کی سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ اور پی ایم ایس ایس کشمیر کو مامور کیا۔

پی ایم ایس ایس کشمیر نے مصیبت زدہ کشتی کو تلاش کرکے تکنیکی مسئلہ دور کیا اور عملہ کو طبی امداد فراہم کی، فنی خرابی دور ہونے کے بعد کشتی اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مصیبت زدہ کشتی چار فروری کو بھارتی بندرگاہ دابھول سے شارجہ کیلئے روانہ ہوئی تھی، پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو کشتی کے عملے نے سراہا۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...