Home سیاست انتخابی نتائج میں دھاندلی کیخلاف سیمابیہ طاہر سمیت پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی درخواستیں خارج

انتخابی نتائج میں دھاندلی کیخلاف سیمابیہ طاہر سمیت پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی درخواستیں خارج

Share
Share

راولپنڈی :لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سیمابیہ طاہر، سابق وزیر راجہ بشارت کی درخواستیں خارج کردیں۔

سابق وزیر راجہ راشد حفیظ ، زیاد خلیق کیانی، ناصر خان ، امیر افضل، کرنل اجمل صابر ، مری سے میجر لطاسب ستی کی پٹیشنز بھی خارج کر دی گئیں۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے فیصلہ سنایا کہ درخواست گزار براہ راست ہائی کورٹ نہیں آسکتے، تمام پٹیشنرز پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کریں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پٹیشنرز ہائی کورٹ آسکتے ہیں۔

ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ پٹیشن کا جائزہ الیکشن کمیشن لے گا، ہائی کورٹ اس کے فیصلے کیخلاف سماعت کی مجاز ہے، تمام پٹیشنرز آج ہی الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...