Home نیوز پاکستان پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس،تفتیشی افسر نے اسد عمر کے خلاف کیس واپس لے لیا

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس،تفتیشی افسر نے اسد عمر کے خلاف کیس واپس لے لیا

Share
Share

اسلام آباد:پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کیس کیس میں تفتیشی افسر نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف کیس واپس لے لیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی، وکلا صفائی اور تفتیشی افسرعدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس نے سیشن عدالت میں اہم بیان دے دیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ اسد عمر کی مقدمہ میں گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

پولیس بیان کے بعد اسد عمر کے وکلا سردار مصروف، آمنہ علی نے درخواست ضمانت واپس لے لی، عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں اسد عمر کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

Share
Related Articles

بجلی صارفین کے لئے خوشخبری، ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کاامکان

اسلام آباد:بجلی صارفین کو اچھی خبر ملنے کا امکان ہے جبکہ ماہانہ...

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 54 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در...

پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، فواد چوہدری کے آئینہ دکھانے پرعدنان سمیع سیخ پا ہو گئے

بھارت میں قیام پزیر پاکستانی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم...

حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل، 29 اپریل کو پہلی پرواز حجاز مقدس روانہ ہو گی

اسلام آباد: عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا مرحلہ آن پہنچا،...