Home نیوز پاکستان ملک میں بارشوں کانیاسلسلہ، مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیرآب،لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند،زمینی راستہ منقطع

ملک میں بارشوں کانیاسلسلہ، مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیرآب،لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند،زمینی راستہ منقطع

Share
Share

اسلام آباد: ملک میں نئے مون سون سپیل کے بعد مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ملک کے بیشترعلاقوں بالائی علاقوں میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہو گئیں کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے باعث شہر سے کئی دیہاتوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔

موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، کچے مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

نارروال، شکر گڑھ اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ا? گئے ہیں، شکر گڑھ نالہ بئیں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے، نالہ بئیں میں پھنسے 9 کسانوں اور چرواہوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ادھر کاغان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہو گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے باعث شہر سے کئی دیہاتوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا، استور میں موسلادھار بارش کے باعث درجنوں مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کوہلو، ہرنائی، سبی، بولان، جھل مگسی اور نصیر آباد میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

پنجاب کے شہری علاقوں میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے متوقع خطرے کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

سندھ میں لاڑکانہ، دادو، نواب شاہ اور خیرپور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب ہیں، سیلابی ریلوں کے باعث کئی دیہات میں پانی داخل ہوگیا، رابطہ سڑکیں اور فصلیں بھی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات نے 16 سے 20اگست تک آزادکشمیر بھر میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی

سٹیٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے 16 سے 20اگست کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ایڈوئزری جاری کردی جس میں کہاگیاہے کہ سیاح اور مسافر رات کے اوقات میں سفر سے گریز کریں۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق شمالی اضلاع نیلم ، جہلم ویلی اور مظفرآباد میں کہیں کہیں شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔ شدید بارش کی صورت میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات ، فلش فلڈ کا بھی خدشہ ہے۔

Share
Related Articles

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...

دنیا کی تاریخ میں قانون سازی کا کم ترین وقت پاکستان میں ہے،رہنماء پی ٹی آئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کاکہناہے کہ دنیا کی تاریخ میں...

جھوٹی خبر پھیلانے پر 3 سال قید 20لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، حکومت کا پیکا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے پیکا (دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ ) میں...

جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد:حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن...