Home کھیل ساف انڈر 16چیمپئن شپ ،بنگلہ دیش نے پاکستان کوسیمی فائنل میں ہرا دیا

ساف انڈر 16چیمپئن شپ ،بنگلہ دیش نے پاکستان کوسیمی فائنل میں ہرا دیا

Share
Share

اسلام آباد:ساف بال انڈر 16چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 1-2 گول سے شکست دے دی۔

بھوٹان کے شہر تھمپو میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے کھیل کے چھٹے منٹ میں عبدالغنی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1کی برتری دلا دی تاہم بنگلہ دیش کی جانب سے مرسد علی نے 14ویں منٹ میں گول کرکے سکور 1-1 کردیا۔

29 ویں منٹ میں بنگلہ دیش کے ابوسعید نے دوسرا اور فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس طرح بنگلہ دیش ٹیم ساف بال انڈر 16 چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے، چیمپئن شپ کا فائنل 10 ستمبر کو تھمپو میں کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...