Home سیاست سندھ حکومت کا متوسط طبقہ کے لئے”سستی بستی” منصوبے کا اعلان

سندھ حکومت کا متوسط طبقہ کے لئے”سستی بستی” منصوبے کا اعلان

Share
Share

کراچی: سندھ حکومت نے متوسط طبقہ کیلئے سستی بستی منصوبے اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سید نجمی عالم نے ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی کے سالانہ بجٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سستی بستی پروجیکٹ کا مقصد متوسط طبقے کو اپنا گھر فراہم کرنا ہے۔

سید نجمی عالم نے کہا کہ ہم نے سندھ کے غریب عوام کیلئے اپنے گھر بنانے کیلئے سستی بستی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ہم نے سندھ کی کچی آبادیوں میں تجاوزات ہٹانے کیلئے ڈیمالیشن اسکواڈز بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ کے ضرورت مند متاثرین کو گھر دینے کے منصوبے کو “سستی بستی” کا نام دیا ہے اور یہ منصوبہ ہماری پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق ہے۔

اجلاس میں سالانہ بجٹ کی منظوری کے ساتھ گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی اراکین محمد یوسف بلوچ، عروبہ ربانی، میئر حیدرآباد کاشف شورو، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ، سیکریٹری و ڈائریکٹر جنرل ہیومن سیٹلمنٹ شارق احمد، چیف انجینئر کاشف خان، ریجنل ڈائریکٹر بلال شیخ سمیت گورننگ باڈی کے اراکین نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...