Home کھیل ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ،پاکستان ویمنز ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ،پاکستان ویمنز ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

Share
Share

کراچی: پاکستان کی 15 رکنی قومی ویمنز ٹیم ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے سری لنکا پہنچ گئی۔

8 ٹیموں کا ایونٹ 19 تا 28 جولائی دمبولا میں کھیلا جائے گا، ندا ڈار کی قیادت میں قومی ٹیم کراچی سے دبئی کے راستے کولمبو سے دمبولا پہنچی۔

گروپ اے میں قومی ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جولائی کوروایتی حریف اور دفاعی چیمپئین بھارت کے خلاف کھیلے گی،21 جولائی کو دوسرا میچ نیپال اور23جولائی کو تیسرا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔

کھلاڑیوں میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبہ حسن شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارات جبکہ بی بنگلا دیش، ملائشیا، تھائی لینڈ اور میزبان سری لنکا پر مشتمل ہے۔

ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...