Home سیاست مختلف شہروں سے تحریک انصاف کے رہنما گرفتار

مختلف شہروں سے تحریک انصاف کے رہنما گرفتار

Share
Share

ملک کے مختلف شہروں سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

میانوالی سے پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کرلیا۔ ان پر 9 اور 10 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات درج ہیں۔

بورے والا سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر خالد نثار ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا۔ خالد نثار پر 10مئی کے احتجاج میں پولیس کے ساتھ تصادم کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 100 سے زائد کارکن بھی نامزد ہیں، مقدمے میں دہشتگردی اور دیگر دفعات شامل ہیں، خالد نثار ڈوگر کی قیادت میں کارکنان نے لاری اڈا چوک پر احتجاجی دھرنا دیا تھا۔

اسی دوران کارکنوں نے پولیس کے ساتھ تصادم کیا تھا، مقدمہ درج ہونے کے بعد خالد نثار ڈوگر روپوش ہوگئے تھے، خفیہ اطلاع پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

پشاور سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے مجاہد خان کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا۔ ان پر ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا مقدمہ درج کیا گیا۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...

حکمران طبقہ اسرائیل اورامریکہ سے ڈرتاہے،فلسطینی امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،حافظ نعیم

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےغزہ مارچ کے شرکاء سے...

سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن...