Home سیاست تحریک انصاف جلسہ، وقت ختم ہونے پر بجلی منقطع، پولیس کو مقام خالی کرانے کا حکم

تحریک انصاف جلسہ، وقت ختم ہونے پر بجلی منقطع، پولیس کو مقام خالی کرانے کا حکم

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے پولیس کو خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کاروائی کر کے جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کہا ہک جلسہ منتظمین جلسہ کے اختتامی اوقات کار پر عمل کرے، جلسہ ختم کرنے کا وقت چھ بجے تک ہے لہذا اسے ختم کر کے اوقات پر عمل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ این او سی کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق کاروائی کے جائے گی۔ مقررہ وقت تک پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بھی جلسہ گاہ نہیں پہنچی تھی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے دوپہر دو بجے سے شام 6 بجے تک جلسے کی اجازت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کے حکم پر پولیس لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات ہے جبکہ انتظامیہ نے فوری طور پر جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے لاہور نیو راوی پل مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے پولیس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اُدھر لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا جلسہ وقت ختم ہونے کے بعد بھی جاری ہے اور کارکنان بھی ٹولیوں کی صورت میں جلسہ گاہ آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ فیصل جاوید نے جلسے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے راستے بند ہورہے ہیں لوگوں کے جذبے بھی بلند ہورہے ہیں، ہر طرف رکاوٹیں کھڑی ہیں، جلسہ کیسے وقت پر ختم کریں۔

کاہنہ کاچھا جلسہ گاہ کو جانے والے راستے میں مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلسہ گاہ کے راستہ میں تحریک انصاف کے پارٹی پرچم والی ٹوپیاں اور مفلر فروخت کیلئے جگہ جگہ اسٹالز لگ گئے ہیں۔

کارکنان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ہماری لائٹیں، جنریٹرز، اسپیکر سب کچھ پکڑنا شروع کردیا ہے اور کارکنان کو جلسہ گاہ پہنچنے سے روکا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار...

تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے...

کے پی میں نگران دور میں بھرتی 16 ہزارسے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت نے نگراں دور میں مختلف سرکاری محکموں...

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا,بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26...