Home سیاست ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں،یہ سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،بیرسٹر سیف

ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں،یہ سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کر رہی ہے، ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، یہ ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترامیم کیلئے جعلی اتحادی حکومت ٹولیوں کی شکل میں گھوم پھر رہی ہے، بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے، جعلی مینڈیٹ والے آئینی ترامیم کے ذریعے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، آزادی سلب نہیں کرنے دیں گے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے جعلی حکومت سے ملی ہوئی الیکشن کمیشن کے منہ پر بھی طمانچہ رسید کیا، الیکشن کمیشن نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

Share
Related Articles

کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج...

جوڈیشل کمیشن اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے...

تحریک انصاف نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے...

جی ایچ کیو حملہ کیس ، استغاثہ کے مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند

راولپنڈی : انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں...