Home سیاست گرفتار پی ٹی آئی یم این ایز نے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر عدالت میں چیلنج کر دیا

گرفتار پی ٹی آئی یم این ایز نے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر عدالت میں چیلنج کر دیا

Share
Share

اسلام آباد:تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

شیخ وقاص اکرم، شعیب شاہین، زین قریشی اور شیرافضل نے وکلاء کے ذریعے نظرثانی درخواستیں دائر کردیں جن میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جلد بازی میں جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایف آئی آر میں کردار کا جائزہ لیے بغیر فیصلہ سنایا، ٹرائل عدالت کے فیصلے میں جسمانی ریمانڈ منظوری کی وجوہات تحریر نہیں کی گئیں، انسدادِ دہشت گردی کا فیصلہ اصول قانون، سچ و انصاف کے منافی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Share
Related Articles

ملٹری کورٹس کیس ، لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان کے دلائل مکمل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کے دوران لاہور...

26 نومبر احتجاج کیسز، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیسز میں...

سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ...

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، شرح سود میں کمی متوقع

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج...