Home سیاست جلسے میں ہونے والی گفتگو علیحدگی پسندوں کی زبان ہے،عمران نے جو بیج بوئے نتائج خطرناک ہونگے، خواجہ آصف

جلسے میں ہونے والی گفتگو علیحدگی پسندوں کی زبان ہے،عمران نے جو بیج بوئے نتائج خطرناک ہونگے، خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو بیج بوئے ہیں اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔یہ جس راستے پر چل نکلے ہیں اس پر واپسی کا کوئی راستہ باقی نہیں رہ گیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جلسے میں جو گفتگو کی گئی وہ علیحدگی پسندوں کی زبان ہے، بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں علیحدگی کی تحریک چلانے کی آپشن رکھنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نفرتوں کی آگ بھڑکا رہے ہیں، جو ماحول بانی پی ٹی آئی نے بنا دیا ہے اس کے بعد میثاق پارلیمان کمیٹی کا کوئی جواز نہیں، یہ جس راستے پر چل نکلے ہیں اس پر واپسی کا کوئی راستہ باقی نہیں رہ گیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پتہ نہیں فیض حمید اندر بانی پی ٹی آئی کے بارے میں کون سے گانے گا رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ نے جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام دیا تھا تو اتنی تابعداری کیوں؟ گالیاں بھی دیتے ہیں اور مذاکرات کی بھی بات کرتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے ذریعے ڈبل گیم کھیلی جا رہی ہے، اگر کوئی کرپشن کے ثبوت دے اس پر الزام لگایا جاتا ہے، خواہشوں پر کوئی پابندی نہیں جو مرضی کہیں، یہ تصدیق کرائیں کہ انہوں نے ٹویٹ کیا یا ان کی طرف سے کسی نے کیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...