Home سیاست متعلقہ اداروں کا عدم تعاون،اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کا کراچی کا جلسہ منسوخ

متعلقہ اداروں کا عدم تعاون،اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کا کراچی کا جلسہ منسوخ

Share
Share

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے متعلقہ اداروں کے عدم تعاون اور اجازت نہ دینے پر کراچی میں 12 نومبر کو شیڈول جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ، کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کو جلسے کیلئے بارہا زبانی و تحریری استدعا کرتے رہے، پی ٹی آئی کی انتخابی مہم سے انتظامیہ کا خوف میں مبتلا ہونا باعث تشویش ہے، انتظامیہ کا پی ٹی آئی سے متعلق رویہ انتہائی افسوسناک اور عوام کیلئے تکلیف دہ ہے۔

تحریک انصاف کراچی کے عہدیداران نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے علاوہ ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور ہر پارٹی کو کھلا میدان دیا جا رہا ہے، جلسے کے انعقاد کے سلسلے میں عدالت میں پی ٹی آئی کی درخواست دائر ہے، کراچی کے عوام اور کارکنان مایوس نہ ہوں، پی ٹی آئی عدالتی حکم پر جلد کراچی میں جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کرے گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...