لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں کو ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کرنے کی ہدایت کردی۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی لاہور ایئرپورٹ پر واپسی پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنے ہاتھوں میں پارٹی کے جھنڈے لیکر ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے کارکن لاہور ایئر پورٹ پر رات ساڑھے گیارہ بجے ارشد ندیم کے استقبال کے لئے پہنچیں گے۔