Home سیاست وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ، ایپکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ، ایپکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے

Share
Share

اسلام آباد:بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے۔

وزیرِ اعظم کوئٹہ میں بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔

علاوہ ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کو صوبے کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات کے دوران فوجی جوان سمیت تقریباً 50 افراد شہید ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...