Home سیاست جمعیت علمائے اسلام ف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری

جمعیت علمائے اسلام ف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری

Share
Share

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بتایا کہ صوبائی تنظیموں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، پنجاب تنظیم کا الیکشن کل لاہور میں جبکہ مرکزی عہدیداران کے انتخاب کے لیے 29 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اسلم غوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا تنظیم کا انتخاب 22 ستمبر کو پشاور میں جبکہ 24 ستمبر کو بلوچستان تنظیم کا الیکشن کوئٹہ میں اور صوبہ سندھ کی تنظیم کا الیکشن 26 ستمبر کو سکھر میں ہو گا۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا ایک بار پھر امیر جے یو آئی منتخب ہونا یقینی ہے، صوبائی تنظیموں کے انتخابی عمل میں گلگت، بلتستان اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔

اسلم غوری کے مطابق گلگت ، بلتستان میں مفتی ولی الرحمان امیر جبکہ بشیر احمد قریشی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، اسلام آباد سے اویس عزیز ہزاروی امیر جبکہ مفتی عبداللہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ مرکزی تنظیم کا الیکشن 29 ستمبر کو پشاور میں ہوگا جس میں ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان ہی امیر کے عہدے کے لیے امیدوار ہوں گے، تحصیل اور ضلع کی سطح پر تنظیموں کا انتخاب پہلے ہی عمل میں لایا جا چکا ہے۔

Share
Related Articles

تحریک انصاف کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم...

عدلیہ میں ایک اور بحران جنم لینے لگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج...

وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آ باد:وزیر اعظم شہباز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں...