Home سیاست حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور نہ ہوسکا

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور نہ ہوسکا

Share
Share

 

راولپنڈی: حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کی کمیٹی کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہ ہوسکا۔

 

 

جماعت اسلامی کے لیاقت باغ چوک مری روڈ پر دھرنے و حکومت سے مذاکرات کے معاملے میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہ ہوسکا، کمشنر آفس کے ملازمین چھٹی کرکے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

 

جماعت اسلامی کے مطالبات پر کمشنر آفس راولپنڈی میں حکومتی ٹیکنکل کمیٹی کے اجلاس اور پھر جماعت اسلامی سے مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے بیٹھک کہ اطلاعات تھیں۔

 

اب کمشنر آفس راولپنڈی میں صرف معمول کا سیکیورٹی عملہ موجود ہے اور عملے کا کہنا ہےکہ ہمیں ابھی تک کسی اجلاس یا میٹنگ کہ اطلاع نہیں دی گئی۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...