Home سیاست کشمور میں بدامنی و ڈاکوؤں کا راج ہے عوام کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے،حافظ نعیم الرحمان

کشمور میں بدامنی و ڈاکوؤں کا راج ہے عوام کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے،حافظ نعیم الرحمان

Share
Share

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کشمور سے کراچی تک لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے سندھ کی سڑکیں اور شہر موہنجوداڑو کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی تما م سازشوں میں شریک ہے پوری حکومت عوام مینڈیٹ کی توہین کرکے وجود میں آئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب لوٹ مار کا بازار بند کرنا ہوگا اور جمہور کی رائے کواحترام دینا پڑے گا سندھ کے عوام وڈیروں اور جاگیرداروں کے خوف میں نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمور میں بدامنی و ڈاکوؤں کا راج ہے صحافی قتل ہورہے ہیں جان محمد مہر، نصراللہ گڈانی کو قتل کیا گیا جبکہ حکومت خاموشی سے تماش دیکھ رہی ہے عوام کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مٹھی بھر اشرافیہ 25کروڑ عوام کو غلام بنانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ کچے و پکے کے ڈاکوؤں کے خلاف جماعت اسلامی کی آواز کا حصہ بنیں۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...