Home Uncategorized ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی

ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی

Share
Share

لاہور: ‘میرا دل یہ پکارے آجا’ گانے پر ڈانس کر کے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی معروف پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کراچی کے جناح ہسپتال میں کار سوار افراد ایک لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، ہسپتال حکام نے لڑکی کی شناخت عائشہ کے نام سے کی جس کے متعلق بتایا گیا کہ وہ ایک ٹک ٹاکر تھی۔

خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا کے کچھ پیجز نے دعویٰ کیا کہ مردہ حالت میں ہسپتال لائی جانے والی عائشہ نامی ٹک ٹاکر وہی تھی جس نے میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کیا تھا اور وائرل ہوگئی تھی، ان افواہوں کے باعث لوگوں کے ذہنوں میں غلط تاثر پیدا ہوا جس کے بعد ٹک ٹاکر نے معاملے کی خود وضاحت کر دی۔

انسٹا گرام اکاوٴنٹ سے شیئر کی گئی سٹوری پر ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی موت کی خبر پر مبنی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے ایک دوست نے بھیجی ہے، اس خبر میں کہا گیا ہے کہ میری موت واقع ہو گئی ہے، خدارا آپ کو اندازہ نہیں ہے اس خبر سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا اثر ہوسکتا ہے۔

عائشہ نے انسٹا گرام کی سٹوری میں مزید لکھا کہ میں کسی قسم کی کوئی سنسنی نہیں پھیلانا چاہتی، آپ سب کیوں میری زندگی مشکل کرنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں؟، جھوٹی خبر پھیلانے والے میرا صحیح نام تک نہیں جانتے، ایسی خبروں کو بند ہونا چاہیے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...