Home سیاست ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، بیرسٹر گوہر

ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، ہماری استدعا رہی ہے کہ شفاف الیکشن ہوں۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں ہمارا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، شفاف انتخابات کے لیے آر اوز کا ہونا شفاف الیکشن کی عکاسی نہیں کرتا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا، ہماری پٹیشن تھی کہ ریٹرننگ افسران کو عدلیہ سے لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بوگس کیسز کے ذریعے جسمانی ریمانڈ لینے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ سب کچھ سیاسی انتقام کے لیے کیا جارہا ہے، جیل ٹرائل ہو ہی نہیں سکتا۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...