Home کھیل ورلڈ کپ، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

ورلڈ کپ، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

Share
Share

حیدرآباددکن : ورلڈ کپ 2023ء میں گرین شرٹس کا آج سری لنکاسے جوڑ پڑے گا پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں آج سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

قومی ٹیم نے دوسرے میچ سے قبل بھر پور تیاری کی، پاکستانی ٹیم کے 9 کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باوٴلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کو جنوبی افریقہ نے 102رنز سے ہرایا تھا، قومی ٹیم کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 156ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں، قومی ٹیم نے 92 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا نے 59 میچز جیتے، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ برابر رہا جبکہ چار میچز بغیر نتیجہ رہے۔

ورلڈ کپ میچز میں بھی پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں آٹھ بار آمنے سامنے آئیں اور گرین شرٹس نے سات میچز اپنے نام کیے جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...