Home سیاست مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو بڑا ریلیف مل گیا

مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو بڑا ریلیف مل گیا

Share
Share

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

احتساب عدالت لاہور نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے گزشتہ سماعت پر احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

گزشتہ دنوں نیب نے نگران وزیراعظم کے مشیراحد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دی تھی۔

نیب رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس نہیں بنتا، احد چیمہ کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، ان کے مبینہ بے نامی اداروں نے ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں۔

نیب نے کہا کہ سعدیہ منصور، منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاؤنٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاؤنٹس نہیں، ری انوسٹی گیشن کے مطابق احد چیمہ کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔

نیب نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ ری انوسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا جس کے بعد احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی جو درست ثابت ہوا۔

نیب نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...