Home کھیل بھارت سری لنکا کو شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بھارت سری لنکا کو شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Share
Share

کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔

214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 42 ویں اوورز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،سری لنکا کے دونیتھ ویلالاگے ناٹ آؤٹ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونیوالے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بھارت کی پوری ٹیم آخری اوور کی پہلی گیند پر 213 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شبمن گِل 19 ، ویرات کوہلی 3، ایشان کشن 33 جبکہ کے ایل راہول 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ہارڈیک پانڈیا 5، رویندرا جدیجا 4، جسپریت بمراہ 5 کلدیپ یادیو صفر پر آؤٹ ہوگئے، سری لنکا کی جانب سے ڈونتھ ویلالجے نے 5 اور چارتھ اسالنکا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...